جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

حق پرست شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، الطاف حسین

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کا کہنا ہے کہ حق پرست شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی اور شہداء کے مقدس لہو کے صدقے پاکستان میں غریب و متوسط طبقہ کی حکمرانی کا انقلاب ضرور آئے گا۔

تفصیلات کے مطابق 9دسمبر یوم شہدائے حق کے موقع پر اپنے خصوصی بیان میں الطاف حسین نے تمام حق پرست شہداء کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہداء نے مشن کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کردیا لیکن کسی باطل قوت کے آگے سرجھکانا گوارا نہیں کیا ہے۔

ایم کیو ایم کے رہنما نے کہا ہے کہ ملک بھر میں فرسودہ جاگیردارانہ نظام کے خلاف غریب ومتوسط طبقہ کی حکمرانی کا شعور تیزی سے فروغ پارہا ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان میں خلق خدا راج کرے گی اور ملک سے ظلم وستم اور جبرواستبداد کا نظام ہمیشہ ہمیشہ کیلئے ختم ہوجائے گا۔

Comments

اہم ترین

Abdul Rasheed
Abdul Rasheed
honda1234

مزید خبریں