مظفرگڑھ: خانگڑھ کے نواحی علاقہ میں ایک اور حوا کی کمسن بچی کو مبینہ طور پر درندہ صفت انسان نے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔
تھانہ خانگڑھ کی حدود میں ہونے والے افسوسناک واقعہ میں رانجھن پیر کالونی کی رہائشی 8 سالہ بشرٰی جس کا دماغی توازن درست نہیں ہے، درندہ صفت شخص راشد کھوکھر نے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، متاثرہ بچی کی حالت غیر ہونے پر ملزم نے بھاگنے کی کوشش کی تو اہل علاقہ نے پکڑ لیا اور مقامی پولیس کے حوالے کردیا۔
تاہم کمسن متاثرہ بچی کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردیا، ابتدائی میڈیکل رپورٹ کے مطابق بچی کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ہے جس کو تشویشناک حالت میں نشتر ہسپتال ملتان ریفر کر دیا گیا، مقامی پولیس نے مقدمہ درج کرکے کاروائی شروع کردی ہے۔