جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

چیف الیکشن کمشنر کون ہو؟ حکومت، اپوزیشن کی کوششیں تیز

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: حکومت اوراپوزیشن کے درمیان چیف الیکشن کمشنر کے تقررکیلئے رانا بھگوان داس کے نام پراتفاق رائے کے لئے بھاگ دوڑ شروع ہوگئی ہیں۔

چیف الیکشن کمشنر کے لیے پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے بعد تحریکِ انصاف بھی رانا بھگوان داس کے نام پر متفق ہوگئی ہے، رانا بھگوان داس اگر اس اہم عہدے کے لئے رضا مند ہوگئے تو اس صورت میں آئین ترمیم کی جائے گی، اس سے پیشتر تحریکِ انصاف کا اصرار تھا کہ جسٹس ریٹائرڈ ناصر اسلم زاہد کو چیف الیکشن کمشنر بنایا جائے۔

وفاقی وزیرِ اطلاعات پرویز رشید کے سیاسی جماعتوں سے رابطوں کے بعد ایم کیو ایم نے جسٹس ناصر اسلم زاہد، جسٹس رانا بھگوان داس ،جسٹس غوث محمد، اورجسٹس تصدق حسین جیلانی کے نام وفاقی حکومت کو پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے فیصلے کی توثیق کر دی ہے۔

- Advertisement -

دوسری طرف پشاور میں میڈیا سے گفتگو میں جماعتِ اسلامی کے لیاقت بلوچ نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے زیرِغور امیدواروں کی عمریں بھی لگ بھگ فخرو بھائی کے برابر ہیں اور گزشتہ الیکشن جیسی صورتحال کا دوبارہ سامنا ہوسکتا ہے، جماعتِ اسلامی نے الیکشن کمشنر کے لئے جسٹس ناصر اسلم زاہد کا نام تجویز کیا ہے ۔

چیف الیکشن کمشنر کےحتمی نام کی منظوری وزیرِاعظم کی وطن واپسی کے بعد ہوگی۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں