جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

حکومت اورعوامی تحریک درمیان مذاکرات، الطاف حسین کا خیر مقدم

اشتہار

حیرت انگیز

لندن : متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے حکومت کی مذاکراتی ٹیم اور پاکستان عوامی تحریک کے رہنماوٴں کے درمیان ہونیوالے مذاکرات کانہ صرف خیرمقدم کیاہے بلکہ ا س بات چیت کے آغازکوملک کے لئے خوش آئند قراردیاہے ۔

الطا ف حسین نے پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ممتاز اسکالر ڈاکٹرطاہرالقادری کابھی شکریہ اداکیا کہ انہوں نے فراخدلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حکومتی مذاکراتی پیشکش کوقبول کیا۔ انہوں نے وزیراعظم نوازشریف اوران کے ساتھ رات دن کام کرنیوالے ان کے ساتھیوں کابھی شکریہ اداکیا جومعاملے کوتصادم کے بجائے مذاکرات کے ذریعے حل کرناچاہتے ہیں اورجنہوں نے حکومت میں رہتے ہوئے بڑے پن کامظاہرہ کیااور مذاکرات کی جانب قدم بڑھائے۔

الطاف حسین نے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ پاکستان کوبڑے تصادم اورانتشارسے بچائے اورملک میں استحکام پیداکرے، انہوں نے ساتھ ساتھ دعاکی کہ پاک افواج دہشت گردوں کے خلاف تاریخ کی سب سے بڑی اورمشکل جنگ میں مصروف ہے اللہ تعالیٰ اس جنگ میں فوج کوفتح ونصرت سے ہمکنارکرے۔

اہم ترین

مزید خبریں