کراچی: ایم کیوایم کے رہنماء وسیم اخترکا کہنا ہے کہ حکومت سندھ میرٹ کاقتلِ عام کررہی ہے، وزیرِاعلیٰ سندھ بتائیں یہ کونسامیرٹ کا نظام چل رہا ہے۔
متحدہ قومی موومنٹ کے مرکز نائن زیرو پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے رہنماء وسیم اختر نے کہا کہ پولیس بھرتی کیلئے 76 افراد نے سارے ٹیسٹ پاس کئے، یہ لوگ نوکری کا پوچھنے جائیں تو گرفتار کرلیا جاتا ہے، ان تمام 76 افراد کا تعلق ایم کیو ایم سے نہیں، وزیراعلیٰ سندھ کون سے میرٹ کا نظام چلارہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سیاسی بھرتیاں کرکے میرٹ کی دھجیاں بکھیری جارہی ہیں، راگ الاپے جارہے ہیں سندھ حکومت میرٹ پر کام کررہی ہے، سندھ کی 98 فیصد آبادی کو بیوقوف بنایا جارہا ہے، سیکریٹری ایجوکیشن نے خود کہا سندھ میں ایک لاکھ گھوسٹ اساتذہ ہیں، چور ڈاکوؤں کے بجائے اہل افراد کو پولیس میں بھرتی کیا جائے۔