تازہ ترین

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

’جس دن بانی پی ٹی آئی نے کہہ دیا ہم حکومت گرادیں گے‘

اسلام آباد: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور...

5 لاکھ سے زائد سمز بند کرنے کا آرڈر جاری

ایف بی آر کی جانب سے 5 لاکھ 6...

اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1 ارب ڈالر موصول

کراچی: اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1...

سابق وزیراعظم شاہد خاقان کے سر پر لٹکی نیب کی تلوار ہٹ گئی

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے سر پر لٹکی...

خیر پورحادثہ: جاں بحق 42افراد کی میتیں رسالپور سے سوات منتقل

سوات : خیر پور ٹریفک حادثے میں جاں بحق بیالیس افراد کی میتیں سوات پہنچ گئیں ہیں، ہولناک حادثے نے باسٹھ افراد کی جان لی۔

خیر پور ٹریفک کے اندوہناک حادثے میں جاں بحق ہونے والے سوات کے رہائشی بیالیس افراد کی میتیں رسالپور سے ایمبولینس کے ذریعے خوازہ خیلہ پہنچائی گئیں، وازہ خیلہ اسپتال میں میتوں کو شناخت کے بعدان کے لواحقین کے حوالے کیا گیا، حادثے میں باسٹھ افراد لقمہ اجل بنے تھے۔

اس سے قبل خیرپور حادثے میں جاں بحق چھالیس افراد کی میتیں لیکر سی ون تھرٹی طیارہ سکھر سے رسالپور پہنچا جس کے بعد میتیں رسالپور سے ان کے آبائی علاقے روانہ کردی گئیں، خیر پور حادثے میں جاں بحق افراد کی لاشیں منتقل کرنے کیلئے پاک فضائیہ کی جانب سے خصوصی طور پر فراہم کیا گیا سی ون تھرٹی طیارہ رسالپور پور پہنچا۔

رسالپورمیں موجود میجر عامر جاوید نے لواحقین سے تعزیت کرتے ہوئے اپنی بھرپورمدد کی یقین دہانی کرائی۔

میڈیا سے گفتگو میں میجر عامر کا کہنا تھا کہ حادثے کے بعدآگ لگنے سے بیشترافراد جھلس گئے تھے، شناخت میں مشکلات ہیں۔

خیرپور کے المناک حادثے میں جاں بحق افرادکے غم سے نڈھال ورثا اپنے پیاروں کی میتیں رسالپور سے لیکر آبائی علاقوں کو روانہ ہوگئے۔ کسی کا بھائی مرا تو کسی کا بھتیجا تو کوئی اپنی چچی کی موت پر غمزدہ تھا، اہل علاقہ کا درد باٹنے کیلئے انجینئرامیر مقام بھی رسالپور پہنچے اور وزیراعلیٰ سندھ ڈی جی رینجرز سندھ کا شکریہ ادا کیا۔

خیرپور حادثے میں کئی خاندان اجڑ گئے، ایک گھر کے چھ افراد ابدی سفر پر روانہ ہوئے، ضعیف ارسلان خان مردہ خانے میں اپنے گھر کے چھ افراد کو شناخت کرکے غم زدہ ہے، جس کے بھائی ، بھابھی اورچار بھتیجیاں حادثے میں بچھڑ گئے۔

Comments

- Advertisement -