بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

دبئی ٹیسٹ: سری لنکا نے دوسرے روز کے اختتام پر 4 وکٹوں پر 318 رنز بنالیے

اشتہار

حیرت انگیز

سری لنکا نے دبئی ٹیسٹ کے دوسرے روز شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے دن کے اختتام تک چار وکٹوں پر تین سو اٹھارہ رنز بنالیے ہیں، پاکستان کیخلاف پہلی اننگز میں سری لنکا کو ایک سو ترپن رنز کی سبقت حاصل ہے۔

دبئی ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز سری لنکن بیٹسمینوں نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ سری لنکا نے پہلی نامکمل اننگز ایک وکٹ کے نقصان پر ستاون رنز سے دوبارہ شروع کی۔

پاکستانی بولرز دونوں سیشنز میں سخت جدوجہد کے بعد تین وکٹیں حاصل کرسکے۔ کوشل سلوا نے پچانوے رنز بنائے۔ مہیلا جےوردھنے ایک سو چھ اور اینجلو میتھیوز بیالیس رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں۔ سری لنکا کو پاکستان کیخلاف ایک سو ترپن رنز کی سبقت حاصل ہے۔ پاکستانی ٹیم پہلی اننگز میں ایک سو پینسٹھ رنز بناسکی تھی۔

اہم ترین

مزید خبریں