دبئی: ایک ایماندارپاکستانی کاکارنامہ، اے ٹی ایم سے ملنے والے50 ہزاردرہم اصل مالک کولوٹادئیے۔
تفصیلات کے مطابق محمد عالم ایک نجی ادارے میں کام کرتاہے اوراس کی ماہانہ آمدنی ساڑھے تین ہزاردرہم ہے۔ اسے اے ٹی ایم مشین سے ایک پیکٹ ملاجسے اس نے قریبی پولیس اسٹیشن میں جمع کرادیا۔
ذرائع کے مطابق ایک سوڈانی شہری ڈیرھ لاکھ درہم اے ٹی ایم مشین میں جمع کرانے گیا لیکن ایک پیکٹ اے ٹی ایم مشین کے اوپررکھ کر بھول گیا، جب محمد عالم اے ٹی ایم مشین میں داخل ہوا تو اسے وہ پیکٹ ملا جسے لے کر وہ قریبی پولیس اسٹیشن مہنچ گیا جہاں سوڈانی شہری پہلے ہی پیکٹ کی گمشدگی کی رپورٹ درج کرانے پہنچا ہوا تھا۔
- Advertisement -
پولیس نے پاکستانی شہری کے اعزاز میں ایک نیوزکانفرنس کی جس میں انہوں نے محمد عالم کی دیانت داری کو سراہا۔