اشتہار

دمشق: ہومزمیں ہونے والے دھماکوں میں 41افراد جاں بحق

اشتہار

حیرت انگیز

دمشق : شام کے علاقے ہومز کے اسکول میں ہونے والے دو بم دھماکوں میں تیس طالبعلموں سمیت اکتالیس افراد لقمہ اجل بن گئے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق دھماکے ہومز کے سرکاری اسکول میں ہوئے، دھماکے کے وقت اسکول میں تدریسی عمل جاری تھا، جس کے باعث ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تعداد بچوں کی ہے۔

دھماکے کے بعد ریسکیو اہلکاروں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا، طبی حکام کا کہنا ہے کہ متعدد زخمیوں کی حالت انتہائی تشویشناک ہے، جس کے باعث مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں