اشتہار

دو یا تین دن میں انقلاب کو طوفان میں بدلیں گے، طاہرالقادری

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: طاہرالقادری نے کہا کہ ملک میں انقلاب کی لہر آچکی ہےدو یا تین روز میں انقلاب کو طوفان میں تبدیل کر دیں گے۔

اسلام آباد میں انقلابی دھرنے سے خطاب میں پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر علامہ طاہرالقادری کا کہنا تھا کہ قوم کو معاشی طور پر پست کیا جارہا ہے، آمروں اور جاگیرداروں نے قوم میں مایوسی پیدا کیں ہیں، سیاسی آمروں نے قوم سے اٹھنے کی طاقت چھین لی ہے ۔

سربراہ عوامی تحریک نے دھرنے کے شرکاء سے کہا کہ آپ نے گونگے لوگوں کو زبان دی ہے، آپ نے 40 دن بیٹھ کر سوئی ہوئی قوم کو جگا دیا ہے، گو نواز گو قومی پیغام بن چکا ہے، نواز شریف کے اپنے حلقے میں بھی گو نواز گو کے نعرے لگ رہے ہیں، ایشین گیمز میں بھی گو نواز گو کے نعرے لگتے رہےاورآئی ڈی پیز بھی گو نواز گو کے نعرے لگارہے ہیں، ہمارے انقلاب کی فتح ہوچکی ہے ۔

- Advertisement -

ان کا کہنا تھا کہ قائد اعظم کہتے تھے ان کے جیب میں کھوٹے سکے ہیں، انقلاب کی لہر آتی ہے تو کئی کھوٹے سکے ساتھ چلتے ہیں، انقلاب کی لہر آچکی ہےدو یا تین روز میں انقلاب کو طوفان میں تبدیل کر دیں گے۔ متوسط طبقہ اس ملک کے اقتدار پر نہیں آسکتا، متوسط طبقہ اس ملک  میں طاقتور طبقے کو چیلینج نہیں کر سکتا، قوم زہنی طور پر مایوس ہوجائے تو کوئی اسے اٹھانہیں سکتا ۔

طاہرالقادری کا کہنا تھا کہ ساڑھے نو ماہ تک الیکشن کمیشن کی رپورٹ چھپائی گئی، رپورٹ میں الیکشن کمیشن کی بے ضابطگیوں کا اعتراف کیا گیا ہے، الیکشن کمیشن کا سکورٹنی کا عملہ ٹھیک کام نہیں کرسکا، اسمبلی میں چوروں کو آنے سے نہیں روکا گیا، امیدواروں کی جانچ پرتال کا صحیح وقت نہیں ملا، پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھادیا گیا، انتخابات سے بنے والی حکومت غیر آئینی ہے ۔

طاہرالقادری کا کہنا تھا کہ حکومت نے دفعہ 144 کے تحت لوگوں کو گرفتار کرنے کا منصوبہ بنایا تھا، تاہم عدالت نے 29 ستمبر تک دفعہ 144معطل کردی ہے دھرنے کے شرکاء جاسکتے ہیں اور روز آسکتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں