کراچی: امن کی فاختہ ملالہ یوسفزئی نے جیتا نوبل پیس ایوارڈ اور اب کنگ آف میلوڈی راحت فتح علی خاں آئندہ ماہ ہونیوالی نوبل ایوارڈ تقریب میں پرفارم کرنیوالے پہلے پاکستانی ہونگے۔
نوبل پیس ایوارڈ کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہوگا جب اس ایوارڈ تقریب میں کوئی پاکستانی فنکاراپنی پرفارمنس کے ذریعے ملکی ثقافت و فن کی تصویر کشی کرے گا اور آئیفا ایوارڈزکے بعد یہ سہرا بھی سج رہا ہے۔
راحت فتح علی خاں کے سر گولیوں کی بوچھاڑاور بارود کے گہرے بادلوں میں علم کی شمع روشن کرنے پر ملالہ یوسفزئی کو امن کے نوبل ایوارڈ کا حقدار قراد یا گیا جبکہ دس دسمبر کو اوسلومیں ہونیوالی نوبل ایوارڈ تقریب میں راحت فتح علی خاں ہیڈ لائن پرفارمنس دیں گے نوبل پیس ایوارڈ جیتنے کے بعد جیوری کی طرف سے کسی پاکستانی فنکارکا پرفارمنس کیلئے بھی انتخاب میوزک انڈسٹری اور وطن عزیز کیلئے کسی بڑی کامیابی سے کم نہیں۔