جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

ریحام اور عمران کا رشتہ بزرگوں نے کیا، خاندانی ذرائع

اشتہار

حیرت انگیز

مانسہرہ: عمران خان اور رِحام خان کی شادی کی خبروں نے میڈیا میں ہلچل برپا کررکھی ہے۔

تحریکِ انصاف کے چئیرمین کی شادی کی خبروں نے جہاں ملک کے تمام میڈیا کو اپنی طرف متوجہ کرلیا وہیں یہ سوال بھی بار بار اٹھ رہا ہے کی کپتان کا نکاح ہوگیا کہ نہیں۔

ریحام خان کے خاندانی زرائع نے عمران خان سے ان کے رشتے کی تصدیق کردی ہے ، مانسہرہ میں کپتان کی ہونے والی دلہن کے گھر میں لوگوں کا ہجوم لگ گیا ہے۔

- Advertisement -

مانسہرہ کا قصبہ بفہ وہاں بننے والے کھوے کی وجہ سے مشہور ہے، اب اس کی دوسری شہرت ریحام خان ہیں، جوکپتان کی دلہن بنے والی ہیں، ان کے آبائی گھر پر عزیزواقارب اور احباب کی آمد شروع ہوگئی، پڑوسیوں نے خاندانی زرائع سے رشتے کی تصدیق کردی ہے۔

  اکتالیس سالہ ریحام خان کی پہلی شادی انیس سال کی عمرمیں پھپی زاد بھائی ڈاکٹراعجاز سے ہوئی تھی، جن سے تین بیٹے بھی ہیں، ان بن ہونے پرریحام نےعدالت سے خلع لی تھی،  عمران خان سے رشتہ طے ہونے پر ریحام کے قصبے والے بہت خوش ہیں، انہیں امید ہے کہ اب بفہ کی قسمت بدل جائےگی۔

اے آر وائی کے اینکر مبشر لقمان کا کہنا ہے کہ آئندہ باہتر گھنٹوں میں ریحام اور عمران خان کا نکاح ہوجائے گا، اس سلسلے میں اے آر وائی نیوز ایک بار پھر سب سے آگے رہا اور ریحام خان کے آبائی گاؤں تک جا پہنچا، مانسہرہ کے نواحی علاقے بفہ سے ریحام خان کا تعلق ہے، جہاں ریحام خان کے گھر کے باہر عوام کا ہجوم تھا، جو ان کی شادی پر خوشی سے رقص کررہے تھے ۔

ریحام خان کے قریبی خاندانی ذرائع کے مطابق ریحام خان اور عمران خان کی نسبت طے ہوگئی ہے، اور اگلے باہتر گھنٹوں میں نکاح کے بعد جلد ہی رخصتی متوقع ہے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں