ہفتہ, مئی 17, 2025
اشتہار

رینجرز سے مقابلہ: لیاری گینگ وار کے تین کارندے ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: لیاری میں رینجرز نے کارروائی کرکے  گینگ وار کے تین ملزمان کو ہلاک کردیا، کورنگی پولیس نے بھی ٹارگٹ کلرز اور کالعدم تنظیموں کے کارندوں سمیت 8 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ اور دستی بم برآمد کرلیا۔

ترجمان رینجرز کے مطابق لیاری کےعلاقے چاکیواڑہ تغلق لین میں گینگ وار اور رینجرز کے درمیان مقابلے میں تین گینگ وار کے کارندے مارے گئے جن کی شناخت محمد جمال، محمد ریاض اور بشیر عرف بھگوان کے ناموں سے ہوئی ہے۔

، ترجمان رینجرز کے مطابق ہلاک ملزمان کا تعلق ارشد پپو گروپ سے ہے جو ساٹھ افراد کے قتل ، بھتہ خوری اور دیگر جرائم کی وارداتوں میں ملوث ہے ۔

ترجمان رینجرز کے مطابق دو ملزمان کو گرفتار بھی کیا گیا ، کورنگی کے علاقے زمان ٹاؤن میں پولیس نے دو مختلف کارروائیوں کے دوران کالعدم تنظیم کے چار اور دو ٹارگٹ کلر سمیت چار افراد کو گرفتار اسلحہ اور دستی بم برآمد کرلیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان مختلف علاقوں میں سیاسی جماعتوں سے وابستہ شخصیات، تاجر ، کیبل آپریٹرز سمیت عام شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری اور جلاؤ گھیراؤ کی وارداتوں میں ملوث تھے ۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں