کراچی : دو ہزار پندرہ میں کئی ایسےواقعات ہوئے جو یاد رہ جائیں گے، کسی واقعے نے حیرت میں ڈالا تو کسی پر ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہونے کو جی چاہا۔
دوہزار پندرہ میں ویسے تو کئی لڑائیاں ہوئیں لیکن سب سے غیر معمولی لڑائی علماکی تھی، جب اسلام آباد میں علامہ طاہراشرفی اورمولانا شیرانی کےدرمیان ہاتھاپائی ہوئی، طاہراشرفی کاگریبان تارتارہوگیا۔
اوکاڑ ہ کی بہنوں اقرااورارم نے شادی کے دن امتحانی مرکز پہنچ کر سب کو حیران کردیا، دونوں نے عروسی لباس میں میٹرک کا پیپر دیا بلدیاتی انتخابات میں کئی دُلہا دُلہن بینڈ باجے کے ساتھ ووٹ ڈالنے پہنچے۔
شادی کی بات ہورہی ہے تو میرا کی بات کیوں نہ ہو، انہوں نے بھی دو ہزار پندرہ میں سب کو حیران کیا ۔انہوں کہا کہ اُن کاایک بھی نکاح نہیں ہوا۔
امریکن قونصلیٹ میں ولایتی جوڑے نے دیسی انداز میں شادی رچائی، دلہن نے اوڑھا پیلادوپٹہ، گورے نوشے میاں نے لال کرتہ پہنا ۔
ٹی ٹوئنٹی کے کپتان شاہد آفریدی نے بنگلا دیش کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میں آؤٹ دئے جانے پر ریویو لے کرامپائر اور شائقین کو حیرت میں ڈالاکہ ٹی ٹوئنٹی میں ریویو ہوتا ہی نہیں۔
لاس ویگس میں مس یونیورس کے مقابلے میں کمپیئرنےفاتح دوشیزہ کےلیےغلط نام لے دیا، مس کولمبیا دومنٹ کےلیے ملکہ کائنات بن گئیں، پھر وہ تاج اصل حقدار مس فلپائن کو پہنایا گیا۔
آخرمیں بھارتی وزیر اعظم مودی دو ہزار پندرہ میں جن کی عجیب وغریب حرکتیں توجہ کامرکز بنی رہیں۔