بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

سانحہ واہگہ، 3رینجرز اہلکار سمیت 9افراد کی نماز جنازہ ادا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: واہگہ بارڈ پر دھماکے میں ہلاک ہونے والے تین رینجرز اہلکار سمیت نو افراد کی آہوں اور سسکیوں کیساتھ نماز جنازہ ادا کردی گئی ہے۔

دہشت گردوں نے ہنستے بستے گھر اجاڑ ڈالے، دھماکے میں ہلاک ہونے والے نو افراد کی آہوں اور سسکیوں کیساتھ نماز جنازہ ادا کردی گئی۔ لاہور میں جماعت الدعوۃ کے مرکز القادسیہ میں سانحہ واہگہ بارڈر میں جاں بحق افراد کی اجتماعی نماز جنازہ ادا کی گئی۔

اس موقع پر رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے، اس موقع پر اپنے پیاروں کے غم میں لواحقین آشک بار ہوگئے۔

واہگہ بارڈر پر ہونے والے خود کش حملہ میں شہید ہونے والے تین رینجرز اہلکاروں کی بھی نماز جنازہ ادا کر دی گئی، اس موقع پر گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے بھی جنازہ میں شرکت کی، نماز جنازہ کے بعد شہید ہونے والے اہلکاروں کی لاشیں ان کے آبائی علاقوں میں پہنچا دی گئیں ہیں ۔

گزشتہ روز واہگہ بارڈر پر پریڈ دیکھنے والوں پر ملک دشمنوں نے خودکش حملہ کردیا، رینجرز اہلکاروں سمیت انسٹھ افراد شہید اور سو سے افراد زخمی ہوگئے، واہگہ بارڈر پر قومی پرچم اتارنے کی تقریب کے بعد جیسے ہی لوگ پریڈ گراؤنڈ سے باہرنکلے حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا۔

اہم ترین

مزید خبریں