اشتہار

سبی:چاکر روڈ سبزی منڈی کے قریب دھماکے، ایک شخص جاں بحق

اشتہار

حیرت انگیز

سبی: چاکر روڈ سبزی منڈی کے قریب دھماکے میں ایک شخص جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

سبی میں چاکرخان روڈ سبزی منڈی کے قریب دھماکا ہوا، دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی، دھماکے سے قریبی عمارتوں اور متعدد موٹرسائیکلوں اور ایک گاڑی کو بھی نقصان پہنچا۔

دھماکے کی اطلاع ملتے ہی سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا، امدادی ٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔

- Advertisement -

جہاں کئی زخمیوں کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے، ابتدائی اطلاعات کے مطابق بارودی مواد موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں