اشتہار

سزائے موت پر پابندی ختم،8ہزارسے زائد مجرم سولی چڑھ جائیں گے

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: حکومت نے پھانسی پر عائد پابندی ختم کردی، جس کے بعد اب دہشت گردی کے علاوہ دیگر مقدمات کے مجرموں کو بھی پھانسی دی جاسکے گی۔

ملک بھر میں پھانسی پر پابندی ختم ہوگئی، جس کے بعد  آٹھ ہزار سے زائد موت کی سزا کے قیدی سولی چڑھ جائیں گے، وزارتِ داخلہ نے چاروں صوبائی، گلگت بلتستان اورآزاد کشمیر حکومتوں کو آگاہ کردیا۔

صدر ممنون حسین کی جانب سےمعافی کی درخواست رد کئے جانے کے بعد سزائےموت کے پچپن قیدیوں نے سپریم کورٹ میں نظرثانی اپیل دائرکر دی، معافی مسترد کئے گئے پانچ ہزار پانچ سو چھتیس سزائے موت کے قیدیوں کی اپیلیں ہائیکورٹس، سپریم کورٹ،جی ایچ کیو یاصدر کےپاس ہیں۔

- Advertisement -

.سولہ دسمبر دوہزار چودہ کو پشاور آرمی پبلک اسکول پر حملے کے بعد دہشت گردی کے لگ بھگ بیس مجرموں کو سزائے موت دی گئی جن میں تحریکِ طالبان کے آٹھ، القاعدہ کا ایک اور پی اے ایف کا ایک سابق اہلکار شامل ہے تاہم پھانسی کا یہ سلسلہ ایک بار پھر رک گیا اور انیس فروری سے کسی سزائے موت پر عمل نہیں کیا گیا۔

ایک رپورٹ کے مطابق لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد اور ملتان سے پانچ ہزار پانچ سو سینتالیس مرد جبکہ چوالیس خواتین مجرموں کی اپیلیں زیرِالتوا ہیں۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں