منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

سعید اجمل نے بیٹسمینوں کو پریشان کرنے کے لئے نیا ہتھیار تیار کرلیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: جادوگر اسپنر سعید اجمل نے بیٹسمینوں کو پریشان کرنے کے لئے نیا ہتھیار تیار کرلیا ہے، نئے ایکشن کے ساتھ وہ کیرم بال کے علاوہ سیم اپ بال بھی کراسکیں گے۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام اسپورٹس روم میں خصوصی بات چیت کرتے ہوئے سعید اجمل نے کہا کہ ایکشن درست کرنے کیلئے بہت محنت کی۔ نیا ایکشن ایسے سیکھا جیسے پہلے بار بولنگ کر رہا ہوں۔

آف اسپنر نے کہا کہ چار مہینے میں بارہ ہزار سے زائد گیندیں کروائیں۔

 ایک سوال پر سعید اجمل کا کہنا تھا کہ نئے ایکشن کے ساتھ نئی ورائٹی بھی حاصل کرلی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اب کیرم بال کے علاوہ سیم اپ بال سے بھی بیٹسمینوں کو پریشان کروں گا۔

 سعید اجمل انہوں نے کہا ٹیسٹ کلئیر کرنے کے بعد بھرپور تیاری کے ساتھ کم بیک کریں گے۔

سعید اجمل کو مکمل انٹرویو ناظرین جمعرات کو ساڑھے چار بجے اے آ روائی نیوز پر دیکھ سکتےہیں۔

 دوسری جانب آف اسپنر سعید اجمل آفیشل بولنگ ایکشن ٹیسٹ کیلئے کل بھارت جائیں گے۔

اہم ترین

مزید خبریں