جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر خود کار ٹیگنگ فیچر متعارف

اشتہار

حیرت انگیز

نیویارک : سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک نے خود کار ٹیگنگ فیچر متعارف کرادیا۔

سماجی ویب سائٹ فیس بک پر درجنوں تصاویر دوستوں کو ٹیگ کرنا اکتا دینے والا عمل ہے، تاہم فیس بک انتظامیہ نے اس سے بچنے کے لیے نیا فیچر متعارف کرایا ہے۔

جس کے تحت ایک ایسا خود کار نظام کام کرے گا، جو صارف کے دوستوں کے چہرے خود کار طور پر شناخت کرتے ہوئے انہیں تصاویر ٹیگ کردے گا۔

- Advertisement -

ڈیپ فیس نامی یہ فیچر کسی بھی صارف کی آن لائن تصویر کو دیکھتے ہی پہچاننے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

اس فیچر کی خوبی یا خامی یہ ہے کہ یہ کسی بھی تصویر میں سے آپ کا چہرہ شناخت کرسکتا ہے، چاہے آپ وہ کسی کنسرٹ کی ہو یا  جلوس کی۔

یہ ٹیکنالوجی فیس ڈاٹ کام نامی کمپنی کی تیار کردہ ہے جسے فیس بک نے 2012 میں خرید لیا تھا۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں