اشتہار

سمزکی بائیو میٹرک تصدیق، دوسرا مرحلہ آج سے شروع

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: سمز کی بائیو میٹرک تصدیق کا پہلا مرحلہ ختم ہوگیا، دوسرا مرحلہ آج شروع ہوگا، جو تین ہفتے تک جاری رہے گا۔

سمز کی بائیو میٹرک تصدیق کا پہلا مرحلہ ختم ہوگیا ہے، چیئرمین پی ٹی اے اسماعیل شاہ  کا کہنا ہے کہ ایک کروڑ سے زائد غیر تصدیق شدہ سمز بلاک کردی گئیں، چھ کروڑ سے زائد سمز کی تصدیق ہوچکی ہے۔

انکا کہنا ہے کہ دوسرا مرحلہ دو سے تین ہفتے کے لئے ہوگا اور صارفین کو رجسٹریشن کیلئےایس ایم ایس کے ذریعے آگاہ کیا جائے گا، موبائل صارف دو سے تین دن میں سم کی تصدیق کرے گا، بصورت دیگر سم بلاک کردی جائے گی۔

- Advertisement -

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ چار کروڑ سے زائد سموں کی تصدیق ہونا باقی ہے، جن سموں کی تصدیق نہیں کرائی جائے گی انہیں مرحلہ وار بند کردیا جائے گا۔

یاد رہے کہ پی ٹی اے ذرائع کے مطابق ملک میں موجود دس کروڑ تیس لاکھ سموں کی بائیومیٹرک تصدیق کے لیے چوالیس روز کا وقت دیا گیا تھا، جس کا پہلا مرحلہ گزشتہ روز رات بارہ بجے ختم ہوگیا اور تین سے زائد سمیں رکھنے والے صارفین کی غیر تصدیق شدہ سمیں بلاک کردی جائیں گی۔

ہزاروں موبائل صارفین کی سمیں نادرا سے آن لائن تصدیق نہ ہونے کی وجہ سے بائیو میٹرک نظام میں رجسٹر نہیں ہو سکی ہیں،  دو ہزار پانچ سے پہلے کے جاری کیے گے شناختی کارڈ والے صارفین کو بائیو میٹرک تصدیق میں مشکلات کا سامنا ہے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں