پشاور : آرمی پبلک اسکول پشاور کے شہیداساتذہ اور بچوں کی قربانی سے سری لنکا کےلیجنڈ کرکٹر سنتھ جے سوریابھی متاثر ہوئے بغیر نہ رہ سکے،اور اے پی ایس پشاور چلےآئے۔
تفصیلات کے مطابق آرمی پبلک اسکول کےاساتذہ اور طلبہ کی قربانی عظیم کرکٹ جے سوریا کو بھی متاثر کر گئی،ماضی کے عظیم کھلاڑی نےجمعے کو آرمی پبلک اسکول پشاور کا دورہ کیا۔
ا س موقع پر انہوں نے شہداء کی یادگار پر پھول چڑھائے اورکچھ دیر احتراماً کھڑے رہے۔ جے سوریا کو دہشت گردی کے حملے میں زخمی ہونے والے طلبہ سے بھی ملوایا گیا ۔
انہوں نے آرمی پبلک اسکول کے مختلف حصے دیکھے، اور وہاں ہونے والی تدریس میں دلچسپی کا اظہار کیا۔ لیجنڈ کرکٹر اسکول کے طالب علموں میں گھل مل گئے او ران کے ساتھ تصاویر بنوائیں ۔
انہوں نے کہا کہ آرمی پبلک اسکول پشاور کا دورہ کرنا میری خواہش تھی جو پوری ہوئی، بعد ازاں جے سوریا نے کور ہیڈکوارٹر پشاور کا دورہ بھی کیا، اور کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل ہدایت الرحمٰن سے ملاقات کی۔
#mustwatch #SANATH JAYASURIYA Video Message to Pakistani after visiting PAS PESHAWAR http://t.co/I5EdbFQo6G via @DailymotionUK
— Fakhar (@fakharhere) July 31, 2015