محکمہ موسمیات بھی تجزیہ کا روں کی طرح پیشنگوئی کررہا ہے کہ ملک کے بیشتر حصوں میں مطلع ابر آلود رہے گا۔
کہیں گر می کا زور برقرار ہے تو کہیں بارش سے موسم خوشگوار کردیا ہے، کراچی والوں کو شدت سے بارش کا انتظار ہے، اندرون سندھ میں ابر آلود موسم نے گرمی کی شدت کو کم کردیا ہے،جس سے گرمی سے بلبلائے شہریوں نے سکھ سانس لیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ بھر میں آئندہ چند روز میں بارش کا امکان ہے، راولپنڈی، گوجرا نوالہ، سرگودھا، ساہیوال اور ملتان سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بھی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے، آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران خیبر پختون خوا، گلگت بلتستان اور کشمیر بادلوں کے سائے میں رہینگے، تاہم بیشتر شہروں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کی توقع ہے ۔
گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران ما لاکنڈ ڈیویژن، گلگت سمیت بیشتر شہروں میں بارش ہوئی، آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران ملک کے اہم شہروں کا درجہ حرارت کچھ اس طرح رہے گا،اسلام آباد بتیس،لاہور تیس ، کراچی تیس، حیدر آباد پینتیس ،کوئٹہ چھتیس اور پشاور میں بتس سینٹی گریڈ رہے گا۔