کراچی: وزیر اعلی سندھ قائم علی شاہ نے سندھ حکومت کی جانب سے دہشت گردی کے چونسٹھ مقدمات ملٹری کورٹس میں بھجنے کی منظوری دیدی۔
سندھ حکومت کی جانب سے دہشت گردی کے کیسز ملٹری کورٹس میں بھیجے میں تاخیر پر وفاقی حکومت کی برہمی کام کرگئی، وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے سندھ نے چونسٹھ مقدمات فوجی عدالتوں میں بھیجنے کی منظوری دیدی ۔
ترجمان وزیر اعلیٰ ہاؤس کے مطابق جو مقدمات ملٹری کورٹس میں بھیجے جارہے ہیں اس میں جسٹس مقبول باقر ایئرپورٹ حملہ، مبارک رضا کاظمی کیس سمیت دیگر مقدمات شامل ہیں۔
دیے گئے اعداد وشمار کے مطابق کراچی کے تریسٹھ مقدمات ہیں جبکہ ایک سکھر میں حساس ادارے پر حملے کا کیس شامل ہے ۔
کراچی کے ضلع غربی کے دس مقدمات، جنوبی کے چھ مقدمات، شرقی کے سات مقدمات ، گیارہ مقدمات ملیر اور ایک اے وی سی سی کا مقدمہ شامل ہے ۔ ملٹری کورٹس میں مقدمات بھیجنے کا فیصلہ قائم علی شاہ اور آئی جی سندھ کی ملاقات میں کیا گیا ۔