کراچی : سندھ میں رینجرزکےقیام میں توسیع کانوٹی فیکشن جاری کردیا گیا، رینجرزکےقیام میں توسیع آرٹیکل ایک سو سینتالیس کےتحت کی گئی ہے۔
نوٹی فیکشن کےمطابق امن و امان کے قیام میں سول انتظامیہ کی مدد کیلئے اب رینجرز اٹھارہ جولائی دو ہزارسولہ تک سندھ میں قیام کرے گی۔
ذرائع کاکہناہےکہ پیپلز پارٹی کےشریک چیئرمین آصف زرداری نےرینجرز کےقیام میں توسیع کی ہدایت کی تھی۔دبئی میں افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے آصف علی زرداری نے سندھ حکومت کو ہدایات دیں کہ سندھ اسمبلی سے آرٹیکل 147کے تحت پاکستان رینجرز کے قیام کے لئے فوری طور پر توثیق کی جائے۔
- Advertisement -
آصف علی زرداری نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک افواج اور تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ پاکستان پیپلز پارٹی کاندھے سے کاندھا ملا کر کھڑی ہے۔