سوات: دہشت گردوں کی فائرنگ سے امن کمیٹی کے رہنماء اشرف خان محافظ سمیت جاں بحق ہوگئے ہیں۔
واقعہ مٹہ کے علاقے میں پیش آیا، امن کمیٹی کے رہنماء اشرف خان گاڑی میں جا رہے تھے کہ نامعلوم افراد نے گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کردی، فائرنگ کے نتیجے میں امن کمیٹی کے رہنماء اشرف موقع پر ہی جاں بحق اور محافظ زخمی ہوگیا۔
امدادی ٹیموں نے جائے وقوعہ ہر پہنچ کر لاش اور زخمی محافظ کو اسپتال منتقل کیا، جہاں محافظ نادر خان بھی دم توڑ گیا۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے علاقے کا محاصرہ کر کے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔