ننکانہ صاحب : سکھ برادری کے روحانی پیشوا بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات کا آج آخری دن ہے، رسومات میں شرکت کے لیے آئے سکھوں کو پاکستانیوں کی مہمان نوازی بہا گئی ہے۔
سکھ مذہب کے بانی اور روحانی پیشوا بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات کے لیے سکھ یاتریوں کی بڑی تعداد بھارت سے پاکستان آئی ہے، یاتریوں کے لیے ٹرین پاکستان سے بھیجی گئی تھی، بھارت کے علاوہ امریکہ ، کینیڈا، برطانیہ اور دیگر یورپی ممالک سے بھی سکھ یاتری پاکستان آئے اور پاکستانیوں کی مہمان نوازی کو خوب سراہا۔
دو یا تین یاتریوں کے لیے مذہبی رسومات کے علاوہ دیگر تقریبات کا بھی اہتمام کیا گیا۔ پاکستان میں سکھ یاتریوں کے قیام کے لیے کڑے حفاظتی انتظامات بھی کیے گئے ہیں، جس کے لیے پولیس و رینجرز کی خدمات بھی حاصل کی گئیں ہیں ۔