جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

سہیل خان کی پانچ وکٹیں؛ کوہلی کی سنچری، پاکستان کو جیت کے لئے 301 رنز درکار

اشتہار

حیرت انگیز

ایڈیلیڈ: نوآموز فاسٹ باؤلر سہیل خان نے انتہائی خطرناک باؤلنگ کراتے ہوئے 5 وکٹیں حاصل کرلیں جبکہ بھارت کے ممتاز بلے باز دوبار ناقص فیلڈنگ کے باعث دوبار کیچ آؤٹ ہوتے ہوتے بچے اور بھارت کے لئے انتہائی کامیاب سنچری بنانے میں کامیاب رہے۔

ورلڈ کپ 2015 کا یہ سنسنی خیز میچ اتوار کے روز آسٹریلیا کے شہر ایڈیلیڈ کے اوول گراوٗنڈ میں جاری ہے اور بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کو سات وکٹوں کے نقصان پر 301 رنز کا حدف دیا ہے۔

بھارت کی جانب سے روہت شرما اور شیکھر دھون نے اننگ کا آغاز کیا۔ آٹھوین اوور میں شرما 15 رنز بنا کر سہیل خان کی بال پرکپتان مصباح الحق کے ہاتھوں کیچ آوٗٹ ہوئے۔

- Advertisement -

دھون نے کل 73 رنز بناتے ہوئےویرات کوہلی کے ساتھ دوسری وکٹ پرکل ایک123 رنز کی شراکت داری قائم کی۔ تیسویں اوورمیں مصباح الحق نے براہ راست وکٹ کو نشانہ بنایا اورشیکھردھون رن آوٗٹ ہوئے۔

دریں اثناء، یاسر شاہ نے 11ویں اوورمیں باوٗنڈری کے نزدیک شاہد آفریدی کی بال پرویرات کوہلی کا ایک انتہائی مشکل کیچ چھوڑدیا۔ کوہلی اس اننگ میں دو بار خوشنصیب رہے جب بتیسویں اوور میں حارث سہیل کی بال پر عمر اکمل نے ایک بار پھرکیچ چھوڑدیا۔ ویرات کوہلی اس وقت 76 رنز پر تھے

ویرات کوہلی کل 107 رنز بنا سہیل خان کی بال پر عمر اکمل کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے لیکن اس وقت تک بھارت کا اسکور 46 اوور میں 273/3 تھا۔

تجربہ کار وہاب ریاض نے سیکنڈ لاست اوور کی آخری بال پر رویندرا جدیجا کو تین رنز پر ہی پویلین کا راستہ دکھایا دیا۔

سہیل خان خان نے انتہائی شاندارآخری اوور کرایا جس میں پہلے انہوں نے بھارتی کپتان ایم ایس دھونی (18) کو آؤٹ کیا اور انکا دوسرا شکار بنے اجنکیا ریحانے جو ایک بھی رن نہیں بنا پائے۔

بھارت نے کل 7 وکٹوں کے نقصان پر 300 رنز بنائے اور اب پاکستان کو جیت کے لئے کل 301 رنز درکارہیں۔

Comments

اہم ترین

فواد رضا
فواد رضا
سید فواد رضا اے آروائی نیوز کی آن لائن ڈیسک پر نیوز ایڈیٹر کے فرائض انجام دے رہے ہیں‘ انہوں نے جامعہ کراچی کے شعبہ تاریخ سے بی ایس کیا ہے اور ملک کی سیاسی اور سماجی صورتحال پرتنقیدی نظر رکھتے ہیں

مزید خبریں