جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

سیپ بلاٹر مسلسل پانچویں مرتبہ فیفا کے صدر منتخب

اشتہار

حیرت انگیز

زیورخ: فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا نے سیپ بلاٹر کو پانچویں بار صدر منتخب کرلیا۔

سوئٹزرلینڈ کے شہر زیورخ میں ہونے والے فیفا کی صدرات کے انتخاب کے لئے پانچویں مرتبہ سیپ بلاٹر کو صدر منتخب کرلیا، سیپ بلاٹر کا مقابلہ اردن کے پرنس علی بن الحسین سے تھا، سیپ بلاٹر کو ایک سو تینتس اور ان کے حریف پرنس علی ابن الحسین کو تہتر ووٹ ملے تھے کہ اردن کے شہزادہ علی ابن الحسین ووٹنگ کے دوسرے مرحلے کے بعد دسبتردار ہوگئے۔

سیپ بلاٹر کو مطلوبہ دوتہائی ووٹوں میں سے صرف سات ووٹوں کی کمی کا سامنا تھا لیکن پرنس علی ابن الحسین نے مزید مقابلہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔

 یاد رہے کہ کرپشن الزامات میں فیفا عہدیداران کی گرفتاری کے بعد سیپ بلاٹر کو تنقید کا سامنا ہے، یوئیفا کے سربراہ مائیکل پلا ٹینی نے فیفا کرپشن اسکینڈل کے بعد سیپ بلاٹر کو فیفا سے الگ ہونے کا مشورہ دیا تھا، جسے بلاٹر نے مسترد کردیا۔

سیپ بلاٹر نے انیس سو پجھتر میں فیفا میں شمولیت اختیار کی اور سیپ بلاٹر نے پہلی بار انیس سو اٹھانوے میں فیفا کی صدارت سنبھالی تھی اور اس کے بعد وہ مسلسل چار بار منتخب ہو چکے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں