اشتہار

شادی سے بچنے کیلئے چینی شہری کا انوکھا اقدام، پولیس حیران

اشتہار

حیرت انگیز

بیجنگ : چین میں ایک شہری نے چوری کی تاکہ وہ گرفتار ہوجائے اور اسے اپنی منگیتر سے شادی نہ کرنی پڑے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں ایسے لوگ کثیر تعداد میں پائے جاتے ہیں جو ناپسندیدہ شخص کے ساتھ زندگی گزارنے سے مشکلات و تکالیف برداشت کرنے کو ترجیح دیتے ہیں، ایسا ہی واقعہ چین میں پیش آیا جہاں ایک شہری سے شادی سے بچنے کےلیے قید قبول کرلی۔

چینی شہری کو اپنی منگنی کے کچھ وقت بعد احساس ہوا کہ وہ منگیتر کے ساتھ زندگی نہیں گزار سکتا تو جان چھڑانے کےلیے چوری کرلی تاکہ اسے جیل ہوجائے اور منگیتر کو بیوی نہ بنانا پڑے۔

- Advertisement -

چینی اقدار میں چوروں اور مجرموں سے دور رہا جاتا ہے اور منگیتر سے جان چھٹرانے کےلیے چینی شہری نے یہ حربہ استعمال کیا۔

شنگھائی سے تعلق رکھنے والے شخص منگیتر سے جان چھڑانا چاہتا تھا لیکن منع کرنے کی ہمت بھی نہیں رکھتا تھا اسی لیے ایک معروف ڈانس اسٹوڈیو میں رکھا وائی فائی اسپیکر بغیر کسی خوف کے چرالیا جس کی مالیت 40 ہزار روپے بتائی جارہی ہے۔

چینی اسپیکر چوری کرنے کے بعد جان بوجھ کر سی سی ٹی وی کیمروں کے سامنے سے گزرا تاکہ اس کی شناخت ہوسکے اور وہ گرفتار ہوجائے۔

پولیس نے مذکورہ چینی شہری کو گرفتار کیا تو اس نے اصل کہانی سنائی کہ ‘میری دوست مجھ سے شادی کی خواہاں ہے لیکن میں اس سے شادی نہیں کرنا چاہتا’۔

چینی میڈیا کے مطابق اس جرم میں چینی شہری کو زیادہ دیر قید میں نہیں رکھا جاسکتا، آخری اطلاعات تک وہ پولیس کی تحویل میں ہی تھا تاہم یہ معلوم نہ ہوسکا کہ اس خبر سے متعلق اس کی منگیتر نے کیا فیصلہ کیا؟

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں