اسلام آباد: عمران خان نے کہا ہے کہ شادی کوئی جرم نہیں ہے اسی ہفتے آپ کو خوش خبری سناؤں گا۔
عمران خان کا کہنا تھا شادی کوئی جرم نہیں سنت رسول ہے ، انشاءاللہ اسی ہفتے آپ کو خوش خبری سناؤں گا۔ میں نے دس سال تک شادی کا نہیں سوچا کیونکہ بچوں پراس کا اثر پڑتا ہے، شادی سے متعلق اپنے بچوں کو اعتماد میں لے لیا ہے، بچوں سے مشاورت کے بغیر شادی کا فیصلہ نہیں کرسکتا۔
ان کاکہنا تھا کہ دھرنے کے دوران صرف چار مرتبہ بچوں سے ملاقات ہوئی اور تفصیل سے بات کرنے کا موقع نہیں ملا، تاہم اب ان سے ملاقات کر آیا ہوں اور اسی ہفتے بڑی خوش خبری دوں گا ۔
تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کے نکاح سے متعلق اے آر وائی نیوز کے نمائندے عبدالقادر نے مفتی سعید کے حوالےسےگزشتہ روز خبرنشرکردی تھی۔
ذرائع نے دعویٰ کیاکہ عمران خان کی طرف سے واضح موقف سامنے نہ آنے پر ریحام خان بے چین تھیں لیکن عمران خان مناسب وقت اور اپنے بچوں کو اعتماد میں لینے کے خواہاں تھے ۔