اشتہار

شمالی وزیرستان:جیٹ طیاروں کی بمباری متعدد شدت پسند ہلاک،5ٹھکانے تباہ

اشتہار

حیرت انگیز

   شمالی وزیرستان: تحصیل میرعلی میں جیٹ طیاروں کی بمباری سے متعدد شدت پسند مارےگئے۔پانچ ٹھکانے بھی زمیں بوس ہوگئے، بارود سے بھری چھ موٹرسائیکل اور دو گاڑیاں پکڑی گئیں۔

شمالی وزیرستان میں عضب کی ضربیں تواتر سے ملک دشمنوں کو صفحہ ہستی سے مٹارہی ہیں، ہرگزرتے دن کے ساتھ کامیابی افواج پاکستان کے قدم چوم رہی ہے، ہفتے کی صبح دہشت گردوں کی جانب سے میر علی کے علاقے میں سکیورٹی فورسز کی چوکی پر راکٹ فائر کیے گئے جس کے بعد صبح سویرے کارروائی کی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اتوار کو ہونے والی فوجی کارروائی میں متعدد دہشت گرد ہلاک اور پانچ ٹھکانے زمین بوس کردیئے گئے، ہفتہ اتوار کی درمیانی شب تحصیل میرعلی اور اس کے گردونواح میں عسکریت پسندوں کے ٹھکانوں پر لڑاکا طیاروں نے بمباری کی، ذرائع کے مطابق فوجی اہلکار میرعلی میں زمینی کارروائی کا آغازعسکریت پسندوں کے تما م ٹھکانے تباہ کرنے کے بعد کریں گے۔

- Advertisement -

خدشہ ظاہرکیا جا رہا ہے کہ فرار ہونے والے دہشتگرد مختلف مقامات پر بارودی سرنگیں نصب کرگئے ہیں، گزشتہ چھتیس گھنٹے کے دوران کھر وارسک اورزرتنگی کے علاقوں سے چھ موٹر سائیکلوں اور دو گاڑیوں میں نصب آئی ای ڈیز، مختلف اقسام کی تین بندوقیں ، تین گاڑیاں، گیارہ خود کش جیکٹس اور بڑی تعداد میں اسلحہ اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد کیا گیا ہے۔

آپریشن کے تیس روز میں چارسو سے زیادہ دہشتگرد مارے گئےاور لگ بھگ سو ٹھکانے تباہ کیئے جا چکے ہیں۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں