اشتہار

شمالی وزیرستان:سیکورٹی فورسزاور شدت پسندوں میں جھڑپ، 25سے زائد شدت پسند ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

شمالی وزیرستان : سیکورٹی فورسزاور شدت پسندوں کے درمیان جھڑپ میں پچیس سے زائد شدت پسند مارے گئے۔

وزیرستان ایجنسی کی تحصیل شوال میں پاک فوج کے جوانوں نے شدت پسند عناصر کی تلاش میں کارروائی کی، گھیرا تنگ پاکر وطن دشمنوں نے مزاحمت شروع کردی، شدید جھڑپ میں پچیس سے زائد دہشت گرد انجام کو پہنچے۔ سیکیورٹی فورسز نے شدت پسندوں کی لاشیں قبضے میں لے لیں۔

سیکیورٹی فورسز کی شوال کے علاقوں میں کامیابی سے پیش قدمی جاری ہے۔

- Advertisement -

گزشتہ روز شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں افغان سرحد کے قریب پاکستانی علاقے میں موجود شدت پسندوں کو گھیرے میں لیا گیا اور کارروائی کے دوران دس شدت پسند ہلاک ہوگئے تھے۔

واضح رہے کہ 2 روز قبل بھی پاک افغان سرحد کے قریب سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 12 دہشت گرد ہلاک ہو گئے تھے۔

گزشتہ برس 15 جون سے شروع کئے گئے دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن ضرب عضب میں اب تک سیکڑوں شدت پسند ہلاک جب کہ درجنوں سیکیورٹی اہلکار بھی شہید ہوچکے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں