سپریم کورٹ کی جانب سے نو فیصد اضافی ٹیکس ختم کرنے کی ہدایت پر اوگرا نے سی این جی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹی فیکیشن جاری کر دیا، ایف بی آر نے کمی واپس لینے کے لئے عدالت سے رجوع کرلیا۔
مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے خوشخبری ہے کہ اوگرا نے سی اين جی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفیکشن جاری کردیا ہے، جس سی اين جی کی قيمت ميں ایک روپيہ تیئس پيسے کم ہوگئی ہے۔
ریجن ون کے لئے سی این جی ایک روپے تیئس پیسے جبکہ ریجن ٹو کے لیے سی این جی اکیسٹھ پیسےسستی ہوگئی ہے، سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق سی این جی پر عائد جی ایس ٹی کو چھبیس فیصد سے کم کرکے سترہ فیصد کر دیا گیا۔
قیمتوں میں کمی کے بعد خیبر پختونخوا، بلوچستان اورپوٹھوہار میں سی این جی کی نئی چوہتر روپے پچیس پیسے ہوگئی ہے جبکہ سندھ اور پنجاب میں نئی قیمت چھیاسٹھ روپے چودہ پیسے ہوگئی ہے، دوسری جانب ایف بی آر نے کمی واپس لینے کے لئے عدالت سے رجوع کرلیا ہے۔