کراچی : شہر قائد میں بجلی کی مسلسل بندش سےپانی کا بحران بھی سنگین ہوگیا، مساجدوں میں پانی کی قلت ہونے سے اعتکاف میں بیٹھے لاکھوں افراد بھی شدید پریشان ہیں۔
بجلی سے محروم اہالیان کراچی پانی کی بوند بوند کو بھی ترس گئے، یک بعد دیگر دو بڑے بریک ڈاون کا سب سے زیادہ اثر واٹر بورڈ پر پڑا اور بیک پریشر سے باہتر انچ کی لائن پھٹنے سے پانی کی فراہمی معطل ہوگئی، جس سے پانی کا بحران شدت اختیار کرگیا۔
پانی نہ ہونے سے طاق راتوں کی عبادتیں تک مشکل ہوگئیں ہیں، مساجد میں قلتِ آب سے نمازی شدید کوفت میں مبتلا ہیں جبکہ اعتکاف میں بیٹھے لاکھوں افراد بھی شدید پریشان ہیں۔
پپری ، دھابیجی اور گھارو پمپنگ اسٹیشنز پر بجلی معطل رہنے سے شہر کو پانچ کروڑ گیلن پانی کی کمی کا سامنا ہے جبکہ لائن پھٹنے لاکھوں گیلن پانی بھی ضائع ہوگیا۔