کراچی: الطاف حسین کا کہنا ہے کہ سندھ کے شہری علاقوں کی آبادی کم ظاہرکرکےان کی حق تلفی کی گئی، یہ سلسلہ زیادہ دیرتک جاری رہ سکتا۔
ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو پر ٹیلفونک خطاب کرتے ہوئے الطاف حسین کا کہنا تھا کہ ایم کیوایم کو صفہ ہستی سے مٹانے کا خواب صرف خواب ہی رہیگا،عید کے موقع پر اپنے خلاف نازیبا زبان استعمال کرنے والوں کو معاف کرتا ہوں ۔
ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کہا ہے کہ سندھ کے شہری علاقوں کے عوام کی آبادی کوہمیشہ سازش کے تحت کم کرکے دکھایاگیااور غیرمنصفانہ حلقہ بندیوں کے ذریعے ان کے سیاسی حقوق پر ڈاکہ ڈالاگیالیکن اب یہ ناانصافیوں اورحق تلفیوں کاسلسلہ زیادہ عرصہ جاری نہیں رہ سکتا۔
ان کا کہنا تھا کہ کچھ نام نہاد اینکر پرسن تجزیہ کرتے ہیں کہ ایم کیوایم کا ووٹ بینک ختم ہوگیا،لیکن آنا والا الیکشن ان کے تجزیہ کو غلط ثابت کردیگا۔
الطاف حسین کاکہناتھا اگرکسی علاقے کے عوام کی مسلسل حق تلفی کی جائے اور ان کی آواز دبائی جائے تو ان کے جذبات بھی پریشر ککر کی طرح پھٹ پڑتے ہیں۔