کراچی : ایڈیشنل آئی جی غلام قادر تھیبو نے گذشتہ روز سندھ ہائیکورٹ میں صحافیوں پر تشدد کےواقعے کی شفاف تحقیقات کی یقین دہانی کرا ئی ہے۔
سندھ ہائیکورٹ کے باہر گذشتہ روز صحافیوں پر وحشیانہ تشدد کیخلاف صحافیوں نے ایڈیشنل آئی جی غلام قادر تھیبو کی پریس کانفرنس میں شدید احتجاج کیا۔
سندھ ہائیکورٹ میں گذشتہ روزسابق صوبائی وزیرداخلہ ذوالفقار مرزا کی پیشی کےموقع پر پولیس اہلکاروں کی جانب سےصحافیوں پر بدترین تشدد کیا گیا۔ انہیں سڑک پر گھسیٹا گیا اور کیمرے توڑ دیئے گئے۔
صحافیوں نےایڈیشنل آئی جی کی پریس کانفرنس کےدوران احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ صحافیوں پرتشدد کےواقعےکی تحقیقات کی جائے۔
ایڈیشنل آئی جی نےصحافیوں کویقین دہانی کرائی کہ وہ صحافیوں پر تشدد کےواقعے کی شفاف تحقیقات کرائیں گے۔
دوسری جانب وزیر اعلیٰ سید قائم علی شاہ نے بھی سندھ ہائیکورٹ کے باہر صحافیوں پرتشدد کے واقعے پرا ظہارافسوس کرتے ہوئے ڈی آئی جی امیر شیخ کو پانچ روز میں ذمہ داروں کا تعین کرنے اور رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔