مچھ : انیس مارچ سے پھانسی کی سزا کے منتظر صولت مرزا کی موت کا پروانہ بالآخر مل گیا، مچھ جیل حکام نے ڈیتھ وارنٹ ملنے کے بعد پھانسی کی تیاریاں مکمل کرلیں ہیں۔
جے آئی ٹی کے مطابق پھانسی کے قیدی صولت مرزا سے مزید پوچھ گچھ کی ضرورت نہیں رہی۔ اہل خانہ بھی آخری ملاقات کر کے چلے گئے، اورجلاد بھی مچھ جیل پہنچ گیا ،کل تختہ دار پر چڑھا دیا جائےگا۔
ذرائع کے مطابق صولت مرزا کے تہلکہ خیز بیان کے بعد جے آئی ٹی نے جیل میں صولت مرزاسےپوچھ گچھ کی ۔جس کی رپورٹ وزارت داخلہ کو موصول ہوچکی ہے۔
رپورٹ میں کہا گیاکہ مزید پوچھ گچھ یا یا تفتیش کی ضرورت نہیں۔صولت مرزا کو پھانسی دے دی جائے ۔ صولت مرزا کو مچھ جیل میں کل صبح ساڑھے پانچ بجے پھانسی پر لٹکا دیا جائے گا۔جس کے تمام انتظامات مکمل ہوچکے ہیں۔
صولت مرزا کی پھانسی دو بار پہلے بھی مؤخر ہوئی تھی اور گزشتہ ہفتےتیسری بار بلیک وارنٹ جاری کئے گئے۔