ہفتہ, جنوری 4, 2025
اشتہار

ضروری نہیں ہماری اور (ق) لیگ سوچ میں یکسانیت ہو، رہنما پی ٹی آئی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر کا کہنا ہے کہ ضروری نہیں ہماری اور (ق) لیگ کی سوچ اور نظریہ ایک جیسا ہو،ہماری سوچ میں یکسانیت ہوتی تو قاف لیگ پی ٹی آئی میں ضم نہ ہوجاتی۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں حماد اظہر نے کہا کہ آج عمران خان نے سینٹرل پنجاب کی ٹیم کومدعوکیا تھا، ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ لاہور میں تنظیم سازی کا دائرہ کار گلی محلوں تک پھیلایا جائے۔

حماد اظہر نے کہا کہ جولوگ پی ٹی آئی کاحصہ بنناچاہتےہیں وہ اپنےحلقےکےنمائندےسےرابطہ کریں اور اپنی تمام دستاویزات ان دفاترمیں جمع کرادیں کیونکہ ایک آزاد خود مختارپاکستان میں لاہوریوں نےاہم کردار ادا کرنا ہے۔

- Advertisement -

وزیراعلیٰ پنجاب کے انٹرویو سے متعلق پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ق لیگ الگ جماعت ہے ان کا اپنا نظریہ ہے، ہوسکتا ہے کہ ق لیگ کا جنرل (ر) باجوہ کے ساتھ اچھا تجربہ ہو مگر تحریک انصاف کا جنرل (ر) باجوہ کے ساتھ اچھا تجربہ نہیں رہا۔

حماد اظہر کا کہنا تھا کہ ضروری نہیں ہماری اور ق لیگ کی سوچ اور نظریہ ایک جیسا ہو، ق لیگ اور ہماری سوچ ایک ہوتی تو ق لیگ ضم ہی نہ ہوجاتی، انہوں نے اس بات کی تصدیق کی کہ سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر ق لیگ کے ساتھ باتیں ہورہی ہیں یہ طے ہے کہ اسمبلیاں جمعہ کے روزہی تحلیل ہوں گی،پرویزالٰہی بھی سمری پردستخط کرکےعمران خان کےحوالےکرچکے۔

حماد اظہر کا کہنا تھا کہ ہمیں معلوم ہےکہ عمران خان کوکس نےگولیاں ماریں؟ ہمارے کارکنان کو کن کے ایما پر برہنہ کرکےتشدد کیا گیا، ہم اچھی طرح جانتے ہیں کہ کون ہمارامحسن ہےاورکون نہیں؟۔

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ کچھ ایسے فیصلے ہوتے ہیں جو واپس نہیں ہوتے، جولوگ نااہل کرنے کے مشورے دے رہےہیں ان کی معاشی مسائل پر توجہ نہیں،آنےوالے دنوں میں یہ دھڑے میں سب سامنےآجائیں گے۔

حماد اظہر کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن کا نام سن کر پی ڈی ایم کےرہنماؤں کونیند نہیں آتی، کچھ دن صبر کریں عمران خان آنے والے دنوں میں تیرہ کی تیرہ جماعتیں ختم کردیں گے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں