لاہور:ڈاکٹرطاہرالقادری نے تین اگست کو یوم انقلاب کی تاریخ کا اعلان کرنےکا فیصلہ کرلیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ پاکستان عوامی تحریک کی تمام سطح کی مشاورت کا عمل بھی مکمل کرلیا گیا اور یوم انقلاب اگست کے مہینے میں ہی ہوگا،جس کی پاکستان عوامی تحریک کی مرکزی کونسل نے بھی منظوری دے دی،ذرائع کے مطابق عوامی تحریک کی جنرل کونسل سے یوم انقلاب کی تاریخ کی منظوری بھی تین اگست کو لی جائےگی، جس کے بعد ڈاکٹرطاہرالقادری یوم انقلاب کا اعلان کریں گے۔