تازہ ترین

’جس دن بانی پی ٹی آئی نے کہہ دیا ہم حکومت گرادیں گے‘

اسلام آباد: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور...

5 لاکھ سے زائد سمز بند کرنے کا آرڈر جاری

ایف بی آر کی جانب سے 5 لاکھ 6...

اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1 ارب ڈالر موصول

کراچی: اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1...

سابق وزیراعظم شاہد خاقان کے سر پر لٹکی نیب کی تلوار ہٹ گئی

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے سر پر لٹکی...

پیٹرول یکم مئی سے کتنے روپے سستا ہوگا؟ شہریوں کے لیے بڑا اعلان

اسلام آباد: یکم مئی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں...

طیارہ ہائی جیکنگ کے3 مجرموں سمیت 8مجرموں کو پھانسی دیدی گئی

کراچی : ملک کے مختلف شہروں میں طیارہ ہائی جیکنگ کے تین مجرموں سمیت سزائے موت کے آٹھ مجرموں کو حیدرآباد، کراچی، ساہیوال، اٹک، سرگودھا اور ہری پور میں تختہ دار پر لٹکادیا گیا۔

موت کے سزا یافتہ مزید آٹھ مجرم اپنے منطقی انجام کو پہنچے، طیارہ ہائی جیکنگ کیس میں موت کی سزا پانے والے تین مجرموں میں سے دو کو حیدرآباد اور ایک کو کراچی میں پھانسی دی گئی۔

مجرم شہسوار بلوچ اور صابر بلوچ کو حیدرآباد سینڑل جیل میں تختہ دار پر لٹکایا گیا جبکہ تیسرے مجرم شبیر بلوچ کو کراچی سینٹرل جیل میں پھانسی دی گئی۔

تینوں مجرمان نے انیس سو اٹھانوے میں تربت سے کراچی جانے والے پی آئی اے کے طیارے کو ہائی جیک کیا تھا، کراچی سینٹرل جیل میں ایک اور قیدی محمود علی کو پھانسی دی گئی، مجرم نے دو ہزار دو میں ایک بچے کا قتل کیا تھا۔

ہری پور ڈسٹرکٹ جیل میں قتل کے مجرم ملک خرم کو تختہ دار پر لٹکایا گیا، اٹک میں قتل کے جرم میں موت کی سزایافتہ مجرم محمد اکسیر کو پھانسی چڑھایا گیا۔

ساہیوال میں بچوں کی لڑائی پر دو افراد کو قتل کرنے والے مجرم محمد اشرف کو پھانسی دی گئی، سرگودھا سینٹرل جیل میں مجرم امیر عبداللہ کو تختہ دار پر لٹکایا گیا ، مجرم نے معمولی تلخ کلامی پر ایک شخص کا قتل کیا تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال 16 دسمبر کو پشاور آرمی پبلک اسکول پر دہشتگردوں نے حملہ کیا تھا ، جس کے نتیجے میں 132 بچوں سمیت 141 افراد شہید ہوگئے تھے ، جس کے بعد وزیرِاعظم نے پھانسی پر عملدرآمد کا حکم دیا تھا، اب تک 138 مجرموں کو پھانسی دی جا چکی ہے۔

Comments

- Advertisement -