بغداد: عراق کے صدر فواد معصوم نے پارلیمنٹ کے ڈپٹی اسپیکر حیدرالعبادی کو وزیراعظم نامزد کرکے حکومت بنانےکی دعوت دیدی، امریکی صدر اوباما نے نئی قیادت کوخوش آئندہ قرار دیتے ہوئے حمایت کا اعلان کردیا ہے۔
عراق میں نئی حکومت کے قیام کے لیے سیاسی رہنماؤں کے رابطے تیز ہوگئے ہیں، عراقی قومی اتحاد نے حیدرالعبادی کو وزارت عظمیٰ کے لیے اپنا امیدوار نامزد کیا تھا۔ اس فیصلے کے فوری بعد صدر فواد معصوم نے ان کی نامزدگی کا اعلان کرتے ہوئے انھیں قومی اتحاد کی نئی حکومت بنانے کی دعوت دی ہے۔
وزیر اعظم نوری المالکی نے اس اقدام کو یکسر مسترد کیا ہے، عراق کی صورتحال پر امریکی صدر براک اوباما کا کہنا ہے کہ عراق میں نئی حکومت کے قیام اور پر امن منتقلی کی حمایت کرتے ہیں، صدر اوباما نے نوری المالکی کی جانب سے مخالفت کی مذمت کی ہے۔