سکھر : پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ الطاف بھائی نے خود کراچی آپریشن کی فوج کو دعوت دی تھی۔
عمران خان اپنی پارٹی کیلئے بڑا خطرہ ہیں۔ دعا ہے سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری سیاست میں آجائیں۔ یہ بات اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے سکھر میں ایک عید ملن پارٹی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے چیئر مین عمران خان خود اپنی پارٹی کے لئےبہت بڑا خطرہ ہیں کبھی کچھ اور کبھی کچھ کی پالیسی نہیں کرنی چاہئیے۔
اُن کا کہنا تھا کہ کرپشن ملک کے کسی بھی صوبے میں ہو کینسر ہے اس کا خاتمہ ہونا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا داعش القاعدہ کا دوسرا نام ہے جو اسلام کا لبادہ پہن کر دین کو بدنام کر نا چاہتا ہے۔ مسلمانوں کو متحد رہنے کی اشد ضرورت ہے۔