جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

عمران خان جلسہ گاہ پہنچ گئے کارکنوں کا اپنےقائد کا پرتپاک استقبال

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: تحریک انصاف چیئرمین عمران خان جلسہ گاہ پہنچ گئے،کارکنوں نے اپنےقائدکاپرتپاک استقبال کیا۔

پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان مینار پاکستان پر تحریک انصاف کے جلسہ گاہ میں پہنچ گئے ہیں، اس موقع پر ہزاروں کارکن کپتان کی آمد کے منتظر تھے اور مسلسل ’گو نواز گو‘ کے نعرے بلند کر رہے ہیں۔

عمران خان نے اسٹیج پرکھڑے ہوکر کارکنوں کو ہاتھ ہلا کر ان کے نعروں کا جواب بھی دیا، انہوں نے میڈیا سے مختصر بات چیت میں کہا کہ اللہ جس کو چاہتا ہے عزت دیتا ہے، لاہور نے اپنا فیصلہ دے دیا ہے اور اس عوامی ریفرنڈم میں عوام نے حکومت کے خلاف ووٹ دے دیا ہے۔

اس سے قبل عمران خان کو اسٹیج تک پہنچے کے لئے بھی کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا کیونکہ کارکنوں کی ایک بڑی تعداد ان کو دیکھنے کے لئے اسٹیج کے قریب پہنچ گئی تھی، اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے تمام مرکزی رہنماءبھی ان کے ہمراءتھے۔

اہم ترین

مزید خبریں