اشتہار

عمران خان کا 30 نومبرکوفیصلہ کن جنگ کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

جہلم: پاکستان تحریک انصاف نے جہلم میں سیاسی قوت کامظاہرہ کردیا،عمران خان کہتے ہیں ٹائیگرز تیس نومبرکوفیصلہ کن جنگ کیلئےاسلام آباد پہنچیں۔

جہلم میں پاکستان تحریک انصاف کے جلسے سے خطاب میں پی ٹی آئی چئرمین کا کہنا تھا کہ تھانہ کچہری کی سیاست سے پیچھاچھڑانے کاوقت آگیا، ہمارے حکمران ہمیں ڈرا دھمکا کر ہم پر حکومت کر رہے ہیں، یہ ہمیں تھانے اور کچہری کے معاملات پربلیک میل کر کے استعمال کرتے ہیں، پولیس سے غلط کام کرواتے ہیں اور انہیں عوام کے خلاف استعمال کرتے ہیں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو ٹھیک کرنا مشکل ہے لیکن ناممکن نہیں ہے، اس قوم کو صرف ایماندار لوگ اور نیا پاکستان بنانے کیلئے صرف 200 قابل آدمی چاہیں، اگر پاکستانی قوم نے ٹھان لی کہ ہم نے عظیم قوم بننا ہے تو چند ہی سالوں میں ہم دنیا کو ایک عظیم قوم بن کے دکھا سکتے ہیں لیکن اس کیلئے ہمیں اپنے کردار کو ٹھیک کرنا پڑے گا۔

- Advertisement -

عمران خان کاکہناتھا کہ اسٹیٹس کو تبدیلی کاراستہ روکنے کیلئے ہرحربہ استعمال کریں لیکن ہم ڈرنے والےنہیں، دھرناناکام بنانے کیلئےکروڑوں روپے خرچ کرکے ضمیروں کاسودا کیاگیا، نواز شریف نے آئی بی کو تحریک انصاف کا دھرنا ناکام بنانے کیلئے 270 کروڑ روپے کا فنڈ دیا۔

عمران خان نےایک مرتبہ پھرانصاف ملنے تک احتجاج جاری رکھنے کااعلان کیا،عمران خان کاکہناتھا سونامی جمعہ کولاڑکانہ اور اتوار کوگوجرانوالہ جائے گا پومی اور گلو بٹ آجائیں دیکھ لیں گے، حکمرانوں نے اس قوم پر بہت ظلم کیا مگر اب قوم مزید ظلم برداشت نہیں کرے گی۔

پی ٹی آئی سربراہ نے جلسے سے خطاب کے بعد ڈی ایچ کیو اسپتال میں ریلی پر فائرنگ سے زخمی ہونے والے کارکنوں کی عیادت کی۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں