منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

عمران خان کا قوم سے خطاب آج ملک کے مختلف شہروں میں براہ راست دکھایا جائے گا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پنجاب انتخابات کی الیکشن مہم کے آغاز کے موقع پر پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کاقوم سےخطاب آج ملک کےمختلف شہروں میں براہ راست دکھایا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف آج سے پنجاب انتخابات کی الیکشن مہم کا آغاز کرنے جارہے ہیں۔

اس موقع پر عمران خان کا عوام سےخطاب آج ملک کےمختلف شہروں میں براہ راست دکھایاجائے گا۔

- Advertisement -

مختلف شہروں میں عمران خان کا خطاب بڑی اسکرینوں پردکھانےکےانتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔

جہلم میں عمران خان کا خطاب شام 6 بجے ویسٹ کالونی میں براہ راست دکھایا جائے گا ،میانوالی میں تحریک انصاف سیکرٹریٹ سول لائنز میں بڑی اسکرین نصب کردی گئی ہے۔

ملتان انصاف چوک چونگی نمبر 9 میں ، خانیوال گپی والا چوک ، وہاڑی میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز پر بڑی اسکرین پر خطاب براہ راست دکھایا جائے گا۔

لودھراں غوثیہ چوک ، راجن پور میں تحریک انصاف سیکرٹریٹ الرحمان پلازہ ، ڈی جی خان میں ٹریفک چوک، پشاور میں یادگار چوک اور کوہاٹ میں تاج مارکی ہنگوروڈ پرچیئرمین پی ٹی آئی کا خطاب نشر ہوگا۔

مانسہرہ میں پی ٹی آئی کے ضلعی سیکرٹریٹ میں خطاب براہ راست دکھانے کے انتظامات مکمل کرلیے ہیں جبکہ سوات میں انصاف ہاؤس پر بڑی اسکرین نصب، عمران خان کا خطاب براہ راست دکھایا جائے گا۔

اس سے قبل تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر اپنے بیان میں کہا کہ پی ٹی آئی آج سے پنجاب انتخابات کی الیکشن مہم کا آغاز کرنے جا رہی ہے، عمران خان کی تقریر 40 اضلاع میں ویڈیو لنک پر دکھائی جائےگی، جس میں عمران خان اپنا پالیسی بیان دیں گے۔

دوسری جانب ،صدر پی ٹی آئی لاہور شیخ امتیاز نے اپنے بیان میں کہا کہ عمران خان آج لاہور سے انتخابی مہم کا آغاز کریں گے، عمران خان شام 6 بجے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کریں گے۔

جنرل سیکرٹری زبیر نیازی کا کہنا تھا کہ زمان پارک کے عقب میں واقع گراؤنڈمیں بڑی اسکرین لگائی جارہی ہے، خطاب سننے کے لیے خواتین اور بچوں کے لیے بھی الگ انتظامات کیے گئے ہیں۔

سیکرٹری اطلاعات اویس یونس نے بتایا کہ رہائی پانےوالےرہنما ،کارکنان بھی عظیم الشان پروگرام میں شرکت کریں گے ، شاہ محمود قریشی اوراعظم سواتی کی آمد پر کارکنان شاندار استقبال کریں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں