اتوار, فروری 2, 2025
اشتہار

عوام کیلئے شناختی کارڈ کا حصول آسان بنایا جائے، چوہدری نثار

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیرِ داخلہ چوہدری نثار علی خان نے نادرا حکام کو ہدایت کی ہے کہ عوام کا شناختی کارڈ کے حصول میں کم سے کم وقت صرف ہو اس کیلئے شناختی کارڈ کے حصول کے لئے آن لائن درخواست کے سسٹم کا اجراء کیا جائے تاکہ عوام کا کم سے کم وقت صرف ہو۔

اس کے علاوہ انہوں نے نادرا کو نیشنل کاونٹر ٹیریرزم اور آئی این جی اوز کا ڈیٹا بیس بنانے کی ہدایت کردی۔یہ بات انہوں نے نادرا ہیڈ کوارٹر کے دورے کے موقع پرکہی۔

چوہدری نثارعلی خان کا کہنا تھا کہ آن لائن سسٹم سے نہ صرف اندرون ملک پاکستانی مستفید ہوں بلکہ بیرون ملک پاکستانی بھی فائدہ اٹھا سکیں۔

کوشش کی جائے کہ آئندہ چھ ماہ میں نادرا کے دفتروں میں عوام کو لمبی لمبی قطاروں سے چھٹکارہ ملے اورکم سے کم وقت میں شناختی کارڈ حاصل کرنے کے تمام مراحل پورے ہوں۔

انہوں نے کہا کہ وزیرداخلہ کے نادرا کے ملازمین کو نادرا کے منافع سے حصہ دیا جائے جبکہ اس سال عید کے موقع پر گریڈ ایک سے پندرہ کے ہر ملازم کو پندرہ ہزار روپے دیے جائیں گے۔

وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ کینیا کا تین ملین ڈالر کا پراجیکٹ حاصل کرنا نادرا کے بین الاقوامی تشخص اور اس پرا عتماد کی غمازی کرتا ہے ۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں