اسلام آباد : نیب نے اربوں روپے کا فراڈ کے کیس میں میجر ریٹائرڈ کامران کیانی اور بریگیڈئیر ریٹائرڈ امجد کیانی کو نوٹس جاری کردیئے۔
ذرائع کےمطابق نیب نےڈی ایچ اےکومعاہدہ کےباوجودزمینیں فراہم نہ کرنےپرتحقیقات کیں، نیب راولپنڈی نے ڈی ایچ اے کی شکایت پر کروڑوں روپے کےفارم ہاؤسز فروخت کرنے پر بھی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔
ڈی ایچ اے کے ساتھ کمپنی میسرز الیزیم نےتین ہزارکینال زمین خریدکرترقیاتی کام کرنے کا معاہدہ کیاتھا۔ ڈی ایچ اے کو متنازعہ زمین دے کر ایک کروڑ بیس لاکھ روپے کے حساب سے باون فارم ہاؤسز کی فائل حمادارشداورمیجرریٹائرڈکامران کیانی نےحاصل کرلیں۔
ملزمان کے تاخیری حربوں پر ڈی ایچ اے نے معاملہ نیب کو ریفر کردیا تھا۔ معاہدے کے مطابق ڈی ایچ اے کو دی گئی زمین مختلف ٹکڑوں میں تھی، ٹکڑوں میں ہونے کے علاوہ قبضوں والی اور متنازعہ زمین تھی۔
ڈی ایچ اے نے کمپنی میسرز الیزیم سے معاہدہ منسوخ کرکے فوری طور پر حاصل کی گئی باون فائلیں واپس مانگ لیں۔