سکھر: خورشید شاہ نے کہا ہے کہ عابد شیر علی نے بلوچستان میں دھماکوں کی وجہ سے بجلی بند ہونے کا کہا ہے اگر دھماکوں سے بجلی بند ہوتی تو بلوچستان میں ہوتی پورے ملک میں بجلی بند نہیں ہوتی۔
قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ نے سکھر میں میڈیا سے بات کر تے ہوئے کہا کے حکومت اگراداروں کی نجکاری کرے گی تو مزرور روڈوں پر نکل آئیں گے ملک میں 30سے 40لاکھ مزرور ہیں ،جو ایک بڑی طاقت ہو کر حکومت کے سامنے آجائیں گے ارباب غلام رحیم کا دماغ خراب ہو گیا ہے ،بلاول بھٹو ذرداری پاکستان پیپلز پارٹی کا چیئر مین ہے اور رہے گا۔
انکا کہنا تھا کہ 15روز قبل میں نے نشاندہی کی تھی کے پیٹرول کے بحران کے بعد ایک بڑا بحران آنے والا ہے وہ بحران بجلی کی شکل میں حکومت کے سامنے آیا بجلی چلانے کے لئیے فرنس آئل نہیں ہے اور 90فیصد فرنس آئل کی کمی کے باعث بجلی کا بحران پیدا ہوا ہے حکومت کو اس جانب سنجیدا ہونا چاہئے انھوں نے کہا کہ فارین منسٹر تاحال نہیں ہیں ۔
ایک سوال کے جواب میں انکا کہنا تھا کہ پاکستان سپر پاور ملکوں میں جو شمار ہوا ہے وہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کی وجہ سے ہے۔
انھوں نے کہا کے سانحہ پشاور کئے شہیدوں کے چہلم کے فوراَ بعد عمرے کا خیال آگیا اگر انہیں عمرہ کرنا ہی تھا تو کچھ دن بعد چلے جاتے سعودیہ عرب کے شاہ عبداللہ انتقال ہو گئے ،عمران خان ان کے غم میں شریک ہونے کے بجائے سعودی عرب سے پریس کانفرس کر رہے ہیں۔