اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

فطرے کے نام پر کسی کو بھتہ لینے نہیں دینگے،رینجرز کا عزم

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: رینجرز نے کراچی کےعلاقے رضویہ سے فطرہ جمع کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے سولہ کارکنوں کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان سندھ رینجرز نے جاری اعلامیے میں کہا ہے کہ فطرے کے نام پر کسی کو بھتہ نہیں لینے دیں گے جبکہ بھتہ خوروں کے حق میں نیوز کانفرنس ان کی حمایت کرنے کے مترادف ہے۔

ترجمان رینجرز کے مطابق رضویہ کے علاقے سے ایم کیو ایم کے سولہ کارکنان کو گرفتار کیا گیا ہے، جن کے قبضے سے فطرے کی پرچیاں اور ساڑھےاکتیس ہزارروپے برآمد ہوئے۔

ترجمان رینجرز کا کہنا تھا کہ گرفتار کارکنان کوعدالت میں پیش کریں گے، جو بے گناہ ہوا رہا کردیا جائے گا، انہوں نے مزید کہا کہ کسی بھی جماعت کو زبردستی فطرہ جمع کرنے نہیں دیں گے، فطرے کے نام پر بھتہ جمع کرنے والوں سے عوام تنگ آچکی ہے۔

ترجمان رینجرز نے عوام سے درخواست کی زبردستی بھتہ لینے والوں کی شکایت ڈبل ون زیرون پر دیں، شکایت کرنے والوں کو رینجرز تحفظ فراہم کرے گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں