منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

فواد خان کا بے باک مناظر کی عکس بندی سے صاف انکار

اشتہار

حیرت انگیز

اطلاعات کے مطابق پاکستانی اداکار فواد خان نے اپنی نئی فلم ‘کپورز اینڈ سنز’ میں بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ کے ساتھ قابل اعتراض مناظر فلمانے سے صاف صاف انکار کر دیا۔

 تفصیلات کے مطابق عالیہ اور فواد نے فلم میں کچھ جنسی مناظر فلم بند کرنا تھے لیکن فواد خان نے ایسا کرنے سے انکار کر دیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فواد خان نے فلم میکرز سے درخواست کی ہے کہ عالیہ کے ساتھ اپنے ایسے مناظر کو اس انداز میں فلمایا جائے کہ کسی کو اعتراض نہ ہو، ایک ذرائع نے ممبئی مرر کو بتایا فواد فلم میں ایسے مناظر کے حوالے سے مطمئن نہیں، حتی کہ فواد کے ان دونوں مشہور رومانوی فیملی ڈراموں میں کوئی ایسے مناظر نہیں۔

- Advertisement -

ممبئی مرر کی ایک رپورٹ کے مطابق فواد خان کسی بھی ایسے منظر کا حصہ بننے کے لئے تیار نہیں ہیں جو ان کے ہم وطنوں کے لئے دیکھنے کے قابل نہ ہو اور جس کی وجہ سے اشتعال پھیلنے کا اندیشہ ہو۔

ذرائع کے مطابق، فواد قدامت پسند پاکستانی عوام کی اقدار کو بہت زیادہ مد نظر رکھتے ہیں اور اسی لیے انہوں نے فلم کے ہدایت کارشکون اور پروڈیوسر کرن سے کہا ہے کہ وہ ایسے مناظر کو سافٹ کرنے پر غور کریں۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ فواد کے اگلی بار ممبئی آنے پر سب مل بیٹھ کر ان مناظر پر گفتگو کریں گے تاکہ ان مناظر کی وجہ سے مستقبل میں کسی تنازع سے بچا جا سکے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں